Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء کو آخری وارننگ

عوامی خدمت سے غفلت برتنے والے وزراء کے پاس آخری موقع ہے، تمام وزراء اپنی کارکردگی رپورٹ باقاعدگی سے وزیراعلیٰ کو بھیجیں، ورنہ گھر بھیج دیا جائے گا۔ ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 8 دسمبر 2019 18:28

وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء کو آخری وارننگ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 دسمبر 2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء کو آخری وارننگ دے دی۔ انہوں نے عوامی خدمت سے غفلت برتنے والے وزراء کے پاس آخری موقع ہے، تمام وزراء اپنی کارکردگی رپورٹ باقاعدگی سے وزیراعلیٰ کو بھیجیں، ورنہ گھر بھیج دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تمام وزراء کو ایک بار پھر پرفارمنس  بہتربنانے کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب نے وزراء کی ازسر نو مانیٹرنگ شروع کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈلیورنہ کرنے والے وزراء کیلئے یہ آخری وارننگ ہوگی۔ ورنہ ان کو گھر بھیج دیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ وزراء کواپنی رپورٹس باقاعدگی سے ایوان وزیراعلیٰ کو بھجوائیں۔

(جاری ہے)

مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو آج ( پیر) کے روز اسلام آباد طلب کر لیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات کے دوران صوبے کے انتظامی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ سردار عثمان بزدار کرپشن کے خلاف شکایات کیلئے ایپ کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تبدیلی کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمارا حوصلہ بلند اور عزم پختہ ہے،رکاوٹوں کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے،سچ کی سیاست کرتے ہیں،جھوٹ کے دعوئوں کے قائل نہیں۔انتشار کی سیاست کرنیوالے کبھی کامیاب نہیں ہوںگے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق دور میں نمائشی منصوبوں کے فیتے کاٹے گئی-ہماری حکومت نے اس غلط روایت کا خاتمہ کیا ہے۔

اب صرف عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر منصوبے بنائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی وخوشحالی کے لئے مختص فنڈز کسی اور مقصد کیلئے ا ستعمال نہیں ہوسکتی-ماضی کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل کئی-سابق دور میں جنوبی پنجاب کے عوام پسماندگی اور غربت کی چکی میں پستے رہی-انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کے نام پر دھوکہ دیا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے بجٹ میں 35فیصد فنڈز رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت جنوبی پنجاب کے فنڈز وہاں کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہی خرچ کرے گی اورجنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے رول ماڈل بنائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات