۳ رائٹر ،ڈائریکٹرڈاکٹر اجمل ملک کی مصروفیت میں اضافہ

اتوار 8 دسمبر 2019 19:05

! لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2019ء) رائٹر ،ڈائریکٹرڈاکٹر اجمل ملک کی مصروفیت میں اضافہ،تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز رائٹر ،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کی مصروفیت میں اضافہ ہو گیا انہوں نے سٹیج ڈراموں کے سات ساتھ فلم اور اپنے یوٹیوب چینل پر ایک سوال پروگرام پر بھی کام شروع کر دیا ہے،گزشتہ روز ڈاکٹر اجمل ملک نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں بتایا کہ سٹیج سے لیکر فلم تک ہمیشہ معیاری کہانی اور معیاری پروجیکٹ کو ترجیع دی ہے اور اللہ پاک نے بے مثال کامیابیوں سے نوازاہے ،انہوں نے مزید کہا کہ اب تھیٹر کے علوہ فلم اور اپنے یوٹیوب چینل پر بھی بھر پور توجہ دے رہا ہوں پروگرام ایک سوال پر مسلسل کام جاری ہے اور میرے اس پروگرام کو شائقین خوب انجوائے کرینگے۔

متعلقہ عنوان :