Live Updates

تحریک انصاف کا سندھ میں پی پی فارورڈ بلاک کا ساتھ دینے کا اعلان

سندھ میں پیپلزپارٹی میں دھڑے بنتے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی ان کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہے، اب وزیراعلیٰ سندھ کی باری ہے،ان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی شمیم نقوی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 8 دسمبر 2019 19:59

تحریک انصاف کا سندھ میں پی پی فارورڈ بلاک کا ساتھ دینے کا اعلان
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 دسمبر 2019ء) تحریک انصاف نے سندھ میں فارورڈ بلاک کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی میں دھڑے بن رہے ہیں، اب وزیراعلیٰ سندھ کی باری ہے،ان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان کو چاہیے کہ اپنی سندھ حکومت کی کارکردگی دیکھیں۔

سندھ حکومت میں پیپلزپارٹی میں دھڑے بنتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں کرپشن پنجاب سے زیادہ ہے سندھ بینک کا دیوالیہ نکال کر سندھ کو کھوکھلا کر دیا خان صاحب نے ڈیل اور ڈھیل پر ایک واضع جواب دیا کہ عمران خان کو اپنی ذات سے نہیں ملک سے پیار ہے کہ عمران خان کو اپنی ذات سے نہیں ملک سے پیار ہے عمران خان محب وطن ہے کبھی غدار کھلانا پسند نہیں کریں گے وزیراعظم کے اس بیان کے بعد بلاول بلبلا اٹھے ہیں، بلاول اگر شیر ہوتا تو ڈیزل کے نیچے نہیں لگتا، بلاول مارچ پر مارچ کررہے تھے آپ دلیر ہوتے تو سب الزامات کے جواب دیتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ پی پی میں روز دھڑے بنتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی غدار ہیں۔ تحریک انصاف پیپلزپارٹی کے فاروڈ بلاک کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔ مراد شاہ جیسا ناکام اور کرپٹ آدمی کوئی نہیں ہے جس طرح صحافی اپنے ذرائع سے خبر دیتے ہیں ایسے ہمیں بھی ذرائع سے خبر ملتی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ تو وزیر تعلیم سے آنکھیں نہیں ملاسکتے وہ وزیر اعظم سے کیا آنکھ ملائیں گے۔

وزیر اعلیٰ کو پتا ہے کہ وزیر تعلیم سندھ میں تعلیم کی تباہی پر بات کریں گے۔ انہیں صرف ایک چیز آتی ہے کہ مال دو مال دو مال دو۔ وزیراعلیٰ نے کب خط لکھا وزیر اعظم کو اور ٹائم مانگا، یاد رکھیں وزیراعظم ان سے ملنے نہیں جائیں گے یہ وزیر اعظم سے ملنے جائیں گے، مرادعلی شاہ کب ایئرپورٹ پر عمران خان کا استقبال کرنے گئے؟
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات