مریم نواز کو ملک میں رہ کر مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے، مریم نواز جو اپنے والد کی عیادت کیلئے باہر جانا چاہتی ہیں انہیں کسی بھی قسم کی رعایت ملنے کی بھرپور مخالفت کریں گے

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اتوار 8 دسمبر 2019 23:50

مریم نواز کو ملک میں رہ کر مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے، مریم نواز جو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2019ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو ملک میں رہ کر مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے، مریم نواز جو اپنے والد کی عیادت کیلئے باہر جانا چاہتی ہیں، انہیں کسی بھی قسم کی رعایت ملنے کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پہلے 18 سوالوں کے جوابات دیں، قومی خزانے کو لوٹنے میں ملوث افراد کو کسی قیمت پر معاف نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ خود اپنا مذاق اڑا رہے ہیں کیونکہ اب ان کا سیاسی کیریئر ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اتفاق رائے سے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اراکین کی تقرریوں کیلئے پر امید ہے، ہماری کوشش ہو گی کہ غیرجانبدار شخص کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کریں۔