شاہ سلمان سے خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

پیر 9 دسمبر 2019 09:50

ریاض ۔09 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض میں جی سی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی نے ملاقات کی ہے۔ خلیجی سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق (آج)منگل کو ریاض میں 40 ویں خلیجی سربراہ کانفرنس ہوگی۔

(جاری ہے)

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کونسل کے رکن ممالک کے قائدین کو دعوت نامے ارسال کردیئے۔ جی سی سی میں سعودی عرب کے علاوہ کویت، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر اور سلطنت اومان شامل ہیں۔تجزیہ نگاروں نے امید ظاہر کی ہے کہ جی سی سی کے تین ممالک سعودی عرب ، امارات اور بحرین نے جو قطر کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے اس موقع پر اس معاملے کو سلجھا لیا جائے گا۔