سعودی عرب، 2030 کے اہداف کی تکمیل کے لیے نئے ضوابط جاری

پیر 9 دسمبر 2019 09:50

ریاض ۔09 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) سعودی حکومت نے اہم اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی قومی پالیسی اور سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کے لیے نئے ضوابط جاری کیے ہیں۔اخبار 24 کے مطابق وزارت بلدیات و دیہی امور نے 103ضابطوں میں ترامیم کی ہیں۔

(جاری ہے)

نئی ترامیم 32 سرکاری و نجی اداروں اور 17 میونسپلٹیوں کے اشتراک و تعاون سے تیار کی گئی ہیں۔حکومت نے سائنسی بنیادوں پر جائزے کی بنیاد پر اہم فیصلے کیے ہیں۔نجی سکولوں کو دو کے بجائے تین منزلہ عمارت بنانے کی اجازت دی گئی ہے۔ہر طالب علم کے لیے سکول میں ایک مربع میٹر کی جگہ مختص کرنے کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سکولوں میں فاصلے کی شرط ختم کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :