ترکی، دہشتگردی کے خلاف آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

پیر 9 دسمبر 2019 10:20

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) ترکی میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔ ترک وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردی رپورٹ کے مطابق ضلع مٴْش کے علاقے شین یائلا میں شدت پسندوں کے خلاف فضائی آپریشن کے نتیجے میں 5 دہشت گردہلاک کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کا کہناہے کہ آپریشن میں جینڈر میری کمانڈ آفس کی سپیشل ٹیموں نے حصہ لیا۔ علاقے میں آپریشن تاحال جاری ہیں۔