میرا انعام نوجوان محققین میں تحریک پیدا کرے گا ، نوبل انعام جیتنے والے جاپانی، یوشی نو

پیر 9 دسمبر 2019 10:20

سٹاک ہوم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) سویڈن میں نوبل انعام پافتہ جاپانی سائنسدان آکیرا یوشی نو نے نے کہا ہے کہ ان کا انعام نوجوان محققین میں تحریک پیدا کرے گا۔ اسٹاک ہوم میں نوبل فاؤنڈیشن کی رائل سویڈِش اکیڈمی آف سائنسز میں منعقدہ نیوز کانفرنس میں کیمسٹری، فزکس اور اقتصادی سائنس کے شعبوں میں نوبل انعام جیتنے والے 8 فاتحین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جاپانی سائنسدان نے کہا کہ لیتھیم ایون بیٹری کے معاشرے پر اثرات کے حوالے سیکہا کہ وہ اس کی اتنی بڑی منڈی کا تصور تک نہیں کر سکتے تھے کیونکہ جب 1985 میں یہ بیٹری ایجاد کی اٴْس وقت نہ تو سیلولر فون تھے نہ لیپ ٹاپ اور نہ ہی سمارٹ فون۔یوشی نو جو ایک جاپانی کیمیکل کمپنی میں اعزازی فیلو ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں علمی دنیا کے بجائے صنعتی محقق کی حیثیت سے انعام ملنے پر کیسا محسوس ہوا تو انہوں نے جواب دیا کہ ان کے خیال میں اس سے صنعت میں نوجوان محققین کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :