Live Updates

مسلم لیگ ن لندن سے آپریٹ ہوگی،حمزہ شہباز پاکستان میں فیصلوں کو آگے لے کر چلیں گے

4ماہ میں حکومتی کارکردگی بُری رہی تو ان ہاوس تبدیلی لازم ہو جائیگی:عمران یعقوب کا دعویٰ

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی پیر 9 دسمبر 2019 11:05

مسلم لیگ ن لندن سے آپریٹ ہوگی،حمزہ شہباز پاکستان میں فیصلوں کو آگے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار،9دسمبر2019ء) سینئر تجزیہ کار عمران یعقوب نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دوسری بڑی جماعت کے تمام سیاسی رہنما لندن میں ہیں۔ مسلم لیگ کی سیاست لندن سے ہی آپریٹ ہوگی۔ حمزہ شہبا ز مسلم لیگ ن کے لندن میں کئے گئے فیصلوں کو آگے لے کر چلے گے۔تاہم لندن میں ایسا کوئی پلان نہیں کیاگیا جو حکومت کو فوری طور پر تبدیل کر لے۔

عمران یعقوب نے کہا اگر حکومت نے 4ماہ میں کچھ اچھی کارکردگی دیکھادی تو ان ہاوس کچھ بھی تبدیل نہیں ہوگا تاہم اگر 4ماہ میں کارکردگی بری رہی تو حکومت کیلئے مشکل ہو جائے گی اور ان ہاوس تبدیلی لازم ہو جائے گی۔
شہبازشریف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران یعقوب نے کہا ہے کہ سب ن لیگی رہنماوں کو شہبازشریف ہی ملک سے باہر لے کر گئے۔

(جاری ہے)

اسی لئے حکومت صرف شہبازشریف کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔یاد رہے اس سے قبل سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی بھی  ان ہاوس چینج پر بات کر چکے ہیں انہوں نے کہاتھا پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ان ہاوس چینج کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوگی۔ کہ شہبازشریف اور نوازشریف کی آصف علی زرداری سے فون پر بات کرائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی قیدکی زندگی عام آدمی کی گھریلو زندگی سے بہت بہتر ہوتی ہے۔

عارف حمید بھٹی نے ان کے درمیان گفتگو بیان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں نے تحریک انصاف پر دباو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔گفتگو کو 5افراد پر بات کی گئی۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور دیگر ایشوز کو بیس بنا کر تحریک انصاف پر دباو بڑھایا جائے گا۔ تاہم ایک بار پھر سینئر تجزیہ کارعمران یعقوب نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دوسری بڑی جماعت کے تمام سیاسی رہنما لندن میں ہیں۔ مسلم لیگ کی سیاست لندن سے ہی آپریٹ ہوگی۔ 4ماہ میں کارکردگی بری رہی تو حکومت کیلئے مشکل ہو جائے گی اور ان ہاوس چینج لازم ہو جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات