امریکا پاکستان کو سی پیک سے بھی بڑا پیکج آفر کر سکتا ہے

امریکہ افغانستان میں رہنے اور سی پیک کو روکنے کے لیے پاکستان کو سی پیک سے بھی بڑا پیکج آفر کر سکتا ہے۔ ہارون رشید

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 9 دسمبر 2019 11:24

امریکا پاکستان کو سی پیک سے بھی بڑا پیکج آفر کر سکتا ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09دسمبر2019ء) سینئیر صحافی ہارون الرشید کا امریکا کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی میں کوئی شبہ نہیں۔جب مذاکرات معطل ہوئے تو صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اب مذاکرات نہیں ہوں گے۔لیکن ہر شخص جانتا تھا کہ مذاکرات ہوں گے۔طالبان کو اقتدار چاہئیے۔جب کہ امریکا بھی وہاں سے باہر جانا چاہتا ہے۔

امریکا کے لیے 100بلین ڈالر کی بچت کوئی تھوڑی بچت نہیں ہے۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ امریکا افغانستان سے پوری طرح سے نہیں نکلے گا،ان کا انٹیلجنس نیٹ ورک رہے گا۔تاہم وہاں امریکیوں کی تعداد کم ہو جائے گی، مالی انحصار افغانستان کا امریکا پر ہی رہے گا۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ امریکا سنٹرل ایشیا کی وجہ سے افغانستان میں رہنا چاہتا ہے جہاں امریکا کو رسائی چاہئیے،دوسری طرف روس ہے۔

(جاری ہے)

ایران اور چین بھی یہیں ہے،امریکا کو چین کا خوف ہے اور سی پیک کے بعد باقی دنیا کو بھی پاکستان سے خوف ہے،چین معاشی طور پر پانچ سالوں میں امریکا سے آگے چلا گیا ہے۔چین بڑی اقتصادی قوت بن جائے گی۔اس لیے امریکا ہر حالت میں افغانستان میں رہنا چاہے گا اور یہ پاکستان کے بغیر ممکن نہیں ہے،امریکا پاکستان کی مالی مدد کرے گا۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کو سی پیک سے بڑا پیکج آفر کر سکتا ہے لیکن پاکستان کو اس چیز میں بلکل نہیں پڑنا چاہئے اس معاملے میں ہماری حکومت کو کمزوری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئیے،چین کی بات اور ہے وہ ہمارا دوست ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مدد سے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں گے اور پاکستان کے لیے سودے بازی کا یہ بہترین وقت ہے لیکن پاکستان کو چین کے خلاف کبھی نہیں جانا چاہئیے۔۔ہارون الرشید نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: