’’فروزن ٹو‘‘ کا تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر راج برقرار

’’فروزن ٹو‘‘ 2013ء میں ریلیز کی جانے والی بلاک بسٹر فلم ’فروزن‘ کا سیکوئل ہے

پیر 9 دسمبر 2019 12:16

’’فروزن ٹو‘‘ کا تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر راج برقرار
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) امریکی باکس آفس پر اینی میٹڈ فلم’ ’فروزن ٹو‘‘ کا مسلسل تیسرے ہفتے بھی راج برقرار ہے۔افسانوی کہانی ’’دی اسنو کوئین‘‘ سے ماخوذ اینی میٹڈ فلم ’’فروزن ٹو‘ تھینکس گیونگ ویک اینڈ پر 34 اعشاریہ 4 ملین ڈالر کما کر پہلے نمبر پر موجود ہے۔فلم کے سیکوئل میں ’ایل سا‘ ’اینا‘ ’کرسٹوف‘ اور ’اولف‘ اپنی سلطنت کے قدیم رازوں کو جاننے کیلئے ایک نئے ایڈونچر پر نکل چکے ہیں۔

(جاری ہے)

’فروزن ٹو‘ 2013ء میں ریلیز کی جانے والی بلاک بسٹر فلم ’فروزن‘ کا سیکوئل ہے۔ 2013 میں 150 ملین ڈالرز کی لاگت سے تیار کی جانے والی فلم ’فروزن‘ نے دو آسکر ایوارڈ جیتے تھے اور مجموعی طور پر ایک اعشاریہ دو بلین ڈالرز کی کمائی کی تھی۔دوسری جانب ناول نگار کے قتل اور اس کے قاتلوں کی تلاش پر بنی کامیڈی کرائم ڈرامہ فلم ’نائیوز آئوٹ‘ 14 اعشاریہ 2 ملین ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ایکشن ڈرامہ فلم ’فورڈ ورسز فراری‘ 6 اعشاریہ 5 ملین ڈالر کے ساتھ باکس آفس پر تیسرے نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :