حرا مانی، آئمہ بیگ کے ساتھ ڈرامہ ’’دوبول‘‘ کے ٹائٹل سانگ کی گائیگی میں شامل

پیر 9 دسمبر 2019 12:33

حرا مانی، آئمہ بیگ کے ساتھ ڈرامہ ’’دوبول‘‘ کے ٹائٹل سانگ کی گائیگی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) اداکارہ حرا مانی نے گلوکارہ آئمہ بیک کے ساتھ ڈرامہ ’’دوبول‘‘ کے ٹائٹل سانگ میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ حرامانی اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری میں بھی مہارت رکھتی ہیں اور سوشل میڈیا میں اکثر مختلف گانوں کو کنگناتے ہوئے ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ ان دنوں ’’آئی پی پی اے تھرڈ ایوارڈز ‘‘ کے لئے ناروے اسلو میں موجود ہیں ، انہوں نے اس ایوارڈز کی تقریب میں گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ ڈرامہ ’’دوبول‘‘ کے ٹائٹل سانگ ’’جا تجھے معاف کیا‘‘ کو گایا جسے بہت سراہا گیا۔ یاد رہے حرامانی نے اس ڈرامے میں اداکار عفان وحید کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا جسے بہت سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :