شہباز شریف اور دیگر کا خواجہ عمران نذیر کے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 9 دسمبر 2019 12:42

شہباز شریف اور دیگر کا خواجہ عمران نذیر کے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد شہباز شریف اور دیگر رہنمائوں نے لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کے ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف ، مریم اورنگزیب ،مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک سمیت دیگر نے کہا کہ خواجہ عمران نذیر کی جمہوریت او رپارٹی کے لئے بڑی خدمات ہیں ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحتیاب کرے ۔