اندرون اور بیرون ملک سے آنے اور جانے والی 5پروازیں منسوخ ،9تاخیر کا شکار

پیر 9 دسمبر 2019 12:52

اندرون اور بیرون ملک سے آنے اور جانے والی 5پروازیں منسوخ ،9تاخیر کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) اندرون اور بیرون ملک سے آنے اور جانے والی 5پروازیں منسوخ اور9تاخیر کا شکار رہیں۔ ائیر عرب کی سعودی عرب سے آنے ،ائیر بلیو کی کراچی جانے اور آنے والی اورنجی ائیر لائن کی دمام جانے اور آنے والی پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

(جاری ہے)

کویت ائیر لائن کی کویت سے آنے والی پرواز،سعودی ائیر لائن کی سعودیہ ،ترکش ائیرلائن کی استنبول سے آنے ،ناسا ائیرلائن کی دمام جانے والی ،کویت ائیرکی کویت جانے والی پرواز ،تہران ائیر لائن کی تہران جانے والی ،اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی جانے والی اورترکش ائیر لائن کی استنبول جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔