پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز ،16 دسمبر تک میڑو بس سروس کا شیڈول تبدیل

جڑواں شہروں کے مابین میڑو بس سروس کا آپریشن صبح 6 بجے کے بجائے 9 بجے شروع ہوگا

پیر 9 دسمبر 2019 12:58

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز ،16 دسمبر تک میڑو بس سروس کا شیڈول تبدیل
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) راولپنڈی میں پاک سری لنکا کرکٹ ٹیسٹ میچ کی سیکورٹی کے معاملے پر پیر 9 دسمبر سے 16 دسمبر تک میڑو بس سروس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ میڑو بس اتھارٹی کے مطابق پیر سے جڑواں شہروں کے مابین میڑو بس سروس کا آپریشن صبح 6 بجے کے بجائے 9 بجے شروع ہوگا ۔انتظامیہ کے مطابق روزانہ شام 4 بجے سے لیکر 6 بجے تک میڑو بس آپریشن معطل رھا کرے گا ۔ انتظامیہ میٹرو بس اتھارٹی نے کہاکہ میٹر و بس آپریشن کے شیڈول میں تبدیلی 16 دسمبر کرکٹ میچ کے اختتام تک رھے گی۔