گائوں ملوٹ کے مکینوں کی درخواست ، ہائی کورٹ نے سی ڈی اے اور علیم خان کی ہائوسنگ سوسائٹی کو نوٹس جاری کر دیا، جواب طلب

پیر 9 دسمبر 2019 12:58

گائوں ملوٹ کے مکینوں کی درخواست ، ہائی کورٹ نے سی ڈی اے اور علیم خان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے گائوں ملوٹ کے مکینوں کی پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی ہائوسنگ سوسائٹی کے خلاف درخواست پر سی ڈی اے اور علیم خان کی ہاوسنگ سوسائٹی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق علیم خان کی ہائوسنگ سوسائٹی پر گاوں ملوٹ کی زمین پر مبینہ قبضہ کا الزام عائد کیا گیا،گائوں ملوٹ کے احمد شاہ بخاری و دیگر کی جانب سے وکیل سید وسعت الحسن شاہ پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے اور علیم خان کی ہاوسنگ سوسائٹی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے فریقین کو دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ۔ درخواست میں کہاگیاکہ اثرو رسوخ ہونے کی وجہ سے علیم خان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہا۔درخواست کے مطابق علیم خان کی ہائوسنگ سوسائٹی نے تھوڑی جگہ خرید کر ہماری زمین پر قبضہ کرنا شروع کردیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ علیم خان کے لوگوں نے گاوں ملوٹ کی زمین زبردستی قبضہ کر رہے ہیں۔درخواست میں استدعا کی کہ سی ڈی اے کو ہدایت کی جائے کہ علیم خان کو گاوں ملوٹ کی زمین کا لائسنس جاری نہ کرے۔استدعا کی گئی کہ علیم خان کی ہاوسنگ سوسائٹی کو چار سو کنال زمین پر قبضہ سے روکا جائے۔