Live Updates

عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

سازشی خود کو دوبارہ قابل قبول بنانے کیلئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں، مائنس کا شور مچانے کے بجائے لوٹی گئی دولت واپس کردیں، معاون خصوصی

پیر 9 دسمبر 2019 14:55

عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں، فردوس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں، سازشی خود کو دوبارہ قابل قبول بنانے کیلئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں، مائنس کا شور مچانے کے بجائے لوٹی گئی دولت واپس کردیں۔معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں، اس وقت سیاسی محاذ پر دو نظریات کا ٹکراؤ چل رہا ہے، ایک نظریہ قومی دولت لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر جائیدادیں اور محلات تعمیر کرنے والوں کا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ دوسرا نظریہ عمران خان کا ہے، جو قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کرنے کے مشن پر کاربند ہیں، انشاء اللہ عمران خان قومی دولت کی برآمدگی کی جدوجہد میں کامیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے کہا کہ جنہیں عوام نے مائنس کیا وہ سازشیں کررہے ہیں، سازشیوں کومعلوم ہوناچاہیے وہ پاکستان کی سیاست سے مائنس ہوچکے، سازشی خودکودوبارہ قابل قبول بنانے کیلئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں، مائنس کا شور مچانے کے بجائے لوٹی گئی دولت واپس کردیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ لیگی قیادت عجب کرپشن کی غضب داستانوں کے مفرور ہیں، پاکستان میں سیاسی احتجاج ٹھیکے پر ان کے رہبر مولانا اور ہمنواؤں کے سپرد ہے، دولت اور خود کو بچاؤ پلانز اور سازشیں ناکامی سے دوچار ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات