نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند ہے، ڈاکٹرز نے امریکہ میں علاج کی تجویز دی ہے ، مریم اور نگزیب

ڈاکٹروں کے مطابق کئی طبی پیچیدگیاں میاں صاحب کیلئے سنگین نتائج کی حامل ہوسکتی ہیں،اسٹیرائڈز اور پلیٹ لیٹس کی ادویات سے نوازشریف کی شوگر انتہائی زیادہ ہے، بیان

پیر 9 دسمبر 2019 15:26

نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند ہے، ڈاکٹرز نے ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میاں محمدنواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند ہے، ڈاکٹرز نے انہیں امریکا میں علاج کی تجویز دی ہے۔سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان میں ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے مطابق کئی طبی پیچیدگیاں میاں صاحب کے لیے سنگین نتائج کی حامل ہوسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے امریکا میں ماہرین سے رجوع کرنے پر اصرار کیا ہے جبکہ پی ای ٹی اسکین کی روشنی میں نواز شریف کی بائی آپسی کی جائے گی۔مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پلیٹ لیٹس کے معاملے میں بھی بہتری پیدا نہیں ہوئی ہے،اسٹیرائڈز کی ہائی ڈوز دینے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسٹیرائڈز اور پلیٹ لیٹس کی ادویات سے نوازشریف کی شوگر انتہائی زیادہ ہے، ڈاکٹرز شوگر اور پلیٹ لیٹس کے توازن کو اعتدال میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔