Live Updates

ملک کا ہر شہری اپنے ووٹ کی طاقت سے بدعنوان عناصر کا محاسبہ کرے، صدرمملکت عارف علوی

پاکستان میں قانون سازی سے زیادہ قوانین پر عمل درآمد کا چیلنج درپیش ہے، انفرادی سطح پر خود احتسابی اور مذہب پرعمل پیرا ہوکر کرپشن سے چھٹکارا ممکن ہے، تقریب سے خطاب

پیر 9 دسمبر 2019 15:26

ملک کا ہر شہری اپنے ووٹ کی طاقت سے بدعنوان عناصر کا محاسبہ کرے، صدرمملکت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کا ہر شہری اپنے ووٹ کی طاقت سے بدعنوان عناصر کا محاسبہ کرے، پاکستان میں قانون سازی سے زیادہ قوانین پر عمل درآمد کا چیلنج درپیش ہے، انفرادی سطح پر خود احتسابی اور مذہب پرعمل پیرا ہوکر کرپشن سے چھٹکارا ممکن ہے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں قانون سازی سے زیادہ قوانین پر عمل درآمد کا چیلنج درپیش ہے، انفرادی سطح پر خود احتسابی اور مذہب پرعمل پیرا ہوکر کرپشن سے چھٹکارا ممکن ہے، پاکستان میں قانون سازی سے زیادہ قوانین پر عمل درآمد کا چیلنج درپیش ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے بدعنوانی کیخلاف طویل جدوجہد کی ہے، احتساب معاشرے کے بڑے اور طاقتور افراد سے شروع ہونا چاہیے، ہمیں اپنے انتخابی نظام میں کرپشن کیخاتمے کے لئیاقدامات کی ضرورت ہے، ملک کا ہر شہری اپنے ووٹ کی طاقت سے بدعنوان عناصر کا محاسبہ کرے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات