وزیراعلیٰ کی علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں انفراسٹرکچر کی ترقی ،صنعتوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت
فیڈمک کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے بھر پور تعاون پر وزیر اعلی پنجاب کے مشکور ہیں، چیئرمین فیڈمک میاں کاشف
پیر 9 دسمبر 2019 16:11
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ کے آخری ہفتے میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا افتتاح کریں گے۔
میاں کاشف نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ان منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ساہیانوالا سے لبرٹی پاور اسٹیشن تک ساڑھے تین کلومیٹر سڑک اور دیگر رابطہ سڑکوں پر کام کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اراضی کے حصول کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات بھی دیئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سپیشل پروڈکشن یونٹس، خاص طور پر چینی اور دیگر غیر ملکی کمپنیوں کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے استحکام اور ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے پنجاب میں خصوصی اقتصادی زون قائم کئے جا رہے ہیں جہاں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے متعلق معاملات کو بغیر کسی تاخیر کے مکمل کیا جائے۔ فیڈمک کے چیئرمین میاں کاشف نے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی 9 میں سے تین خصوصی اقتصادی زونز میں سے ایک ہے جنہیں سی پیک کے تحت ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے اور یہ صنعتی شہر پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔ انہوں نے فیڈمک کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے بھر پور تعاون پر وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہماری کوششوں کا محور ہے۔ میاں کاشف نے کہا کہ حکومت مالیاتی شمولیت اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بھی حوصلہ افزائی کررہی ہے تاکہ سرمایہ کار دستیاب مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بے پناہ قدرتی اور انسانی وسائل سے مالا مال ہے اور ان کا درست استعمال کیا جائے تو پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو سکتا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.