Live Updates

کرپشن ملکی ترقی اور خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ اور جھوٹ کا دوسرا نام ہے‘چوہدری محمدسر ور

وزیر اعظم عمران خان نے انسداد بدعنوانی کے تمام اداروں کو آزاد اور خود مختار بنا دیا‘گورنر پنجاب کاانٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے پر پیغام

پیر 9 دسمبر 2019 16:11

کرپشن ملکی ترقی اور خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ اور جھوٹ کا دوسرا نام ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کرپشن ملکی ترقی اور خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ اور جھوٹ کا دوسرا نام ہے، وزیر اعظم عمران خان نے انسداد بدعنوانی کے تمام اداروں کو آزاد اور خود مختار بنا دیا۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب چودھری سرور نے انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کرپشن کی ہر جگہ ملامت اور مذمت ناگزیر ہے، اخلاقی پستی دراصل معاشی کرپشن کی بنیاد ہوتی ہے، ہمیں ہر سطح اور ہر شعبے میں کرپشن کے ناسور سے جان چھڑوانی ہے۔

چودھری سرور کا کہنا تھا ہماری حکومت کی کرپشن پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے، ہم ملک سے کرپشن کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں، آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم کرپشن کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات