فلم "اسٹار ٹریک ‘‘فیم اداکار رینی اوبرجونوئیس انتقال کر گئے

پیر 9 دسمبر 2019 16:23

فلم "اسٹار ٹریک ‘‘فیم اداکار رینی اوبرجونوئیس انتقال کر گئے
لاس اینجلس۔09 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) فلم "اسٹار ٹریک: ڈیپ اسپیس نائن" اور امریکی سیٹ کام "بینسن" میں کام سے مشہور اداکار رینی اوبرجونوئیس انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 79 برس تھی۔ اداکار کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اوبرجونوئیس جو کہ پھپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے اتوار کو لاس اینجلس میں انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے فلم "اسٹار ٹریک: ڈیپ اسپیس نائن میں کردار ’اوڈو‘سے شہرت حاصل کی اور انہوں نے اس فلم کو اپنے کیریئر کا عروج قرار دیا تھا۔انہوں نے ڈزنی کی فلم ’’لٹل مرمیڈ‘‘میں بھی کام کیا جبکہ طویل عرصہ تک چلنے والے سیٹ کام ’’بنسن‘‘ میں گورنر کے چیف آف سٹاف کے کردار سے بھی انہیں شہرت حاصل ہوئی ۔انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور دو بچے چھوڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :