رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 40.13 فیصد کا اضافہ

پیر 9 دسمبر 2019 16:31

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) رواں مالی سال 2019-20ء کے پہلے 4 ماہ کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 40.13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء میں جولائی تا اکتوبر کے دوران ایک لاکھ ایک ہزار 767ملین روپے مالیت کے ریڈی میڈ گارمنٹس برآمد کئے گئے جبکہ رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات ایک لاکھ 42 ہزار 608 ملین روپے تک پہنچ گئیں۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے پہلے 4 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی 2019-20ء کے اسی عرصہ دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں40 ہزار 841 ملین روپے یعنی 40.13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :