رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران فینسی گارمنٹس کی برآمدات میں 36.81 فیصد کا اضافہ

پیر 9 دسمبر 2019 16:31

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران  فینسی گارمنٹس کی برآمدات میں 36.81 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) رواں مالی سال 2019-20ء کے پہلے 4 ماہ کے دوران فینسی گارمنٹس کی برآمدات میں 36.81 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء میں جولائی تا اکتوبر کے دوران 12ہزار 525 ملین روپے مالیت کے فینسی گارمنٹس برآمد کئے گئے جبکہ رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران فینسی گارمنٹس کی برآمدات 17ہزار 172 ملین روپے تک پہنچ گئیں۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے پہلے 4 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی 2019-20ء کے اسی عرصہ دوران فینسی گارمنٹس کی برآمدات میں 4ہزار 620 ملین روپے یعنی 36.81 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :