فن لینڈ، 34 سالہ سنا مرین دنیا کی کم عمر ترین وزیرِ اعظم منتخب

پیر 9 دسمبر 2019 16:31

فن لینڈ، 34 سالہ سنا مرین دنیا کی کم عمر ترین وزیرِ اعظم منتخب
ہلنسکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) فن لینڈ کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے 34 سالہ سنا مرین کو وزیرِ اعظم منتخب کیا ہے جس کے بعد وہ دنیا کی کم عمر ترین وزیرِ اعظم بن جائیں گی۔برطانوی نشریاتی دارے کے مطابق ان کی جماعت فن لینڈ کے پانچ جماعتی اتحاد کا حصہ ہے اور ان پانچوں جماعتوں کی سربراہی خواتین کے ہاتھ میں ہے۔

(جاری ہے)

وزیرِ ٹرانسپورٹ مرین کا بطور وزیرِ اعظم اس وقت انتخاب کیا گیا جب ان کی ہی جماعت کے وزیرِ اعظم آنتی رائنے نے عہدہ چھوڑا۔

مرین فن لینڈ کی تیسری خاتون وزیرِ اعظم ہوں گی۔ حلف اٹھانے پر مرین دنیا کی کم عمر ترین وزیرِ اعظم ہوں گی۔ فن لینڈ کے نشریاتی ادارے وائے ایل ای کے مطابق سنا مرین کی پرورش ان کی والدہ نے کی اور وہ اپنے خاندان کی پہلی فرد ہیں جو یونیورسٹی گئیں۔

متعلقہ عنوان :