اسلام آباد ہائی کورٹ ، نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے شہریوں کی زمین پر قبضہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 20دسبمر تک ملتوی

پیر 9 دسمبر 2019 16:33

اسلام آباد ہائی کورٹ ، نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے شہریوں کی زمین پر قبضہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے شہریوں کی زمین پر قبضہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 20دسبمر تک ملتوی کر دی ۔پیر کو عدالت عالیہ کے۔پیر کو عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ۔سماعت کے موقع پر تحصیلدار اسلام عدالت میں پیش ہوئے ۔فاضل جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ہر قیمت پر آئین کی بالادستی چاہئیے۔

فاضل چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحصیدار سے استفسار کیا کہ زمین حاصل کرنے کا ایکٹ بتائیں۔تحصیلدار نے عدالت کو بتایا کہ مجھے ایک قانون نافذکرنے والے ادارے سے خط ملا تھا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سوال کیا کہ کیا آپ نے اپنا اختیار استعمال نہیں کیا ۔عدالت نے تحصیلدار کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اگر رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ آپ کو خط لکھے تو بھی آپ نے آئین کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے حکم دیا کہ تحصیلدار دو ہفتے میں تفصیلی رپورٹ جمع کرائے۔عدالت نے حکم دیا کہ تحصیلدار عدالت کو مطمئن نہیں کر سکا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکم دیا کہ اگر یہ ثابت ہو کہ تحصیلدار نے فرائض کی انجام دہی سے پہلو تہی کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔ عدالت نے کیس کی مذید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :