پانچویں بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چمپئن شپ 16 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

چمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی 15 دسمبر تک اپنی اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، فضل سحان

پیر 9 دسمبر 2019 16:38

پانچویں بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چمپئن شپ 16 دسمبر سے اسلام آباد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) پانچویں بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چمپئن شپ 16 دسمبر سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں شروع ہوگی۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر اور سابق ڈیوس کوچ فضل سبحان نے بتایاکہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں نو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر۔

18، بوائز انڈر۔14، بوائز انڈر۔12، بوائز انڈر۔10، 45 پلس اور میڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔ 16 دسمبر کو پری کوالیفائنگ راؤنڈ، 20 دسمبر کو کوارٹر فائنل، 21 دسمبر کو سیمی فائنل اور 22 دسمبر کو فائنل مقابلے کھیلے جائیں گے۔ چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی 15 دسمبر تک اپنی اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :