سی پیک منصوبہ کے فریم ورک کے تحت چین سے تعاون کے لئے پر عزم ہیں، وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی

پیر 9 دسمبر 2019 16:41

سی پیک منصوبہ کے فریم ورک کے تحت چین سے تعاون کے لئے پر عزم ہیں، وزارتِ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے فریم ورک کے تحت وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی بہت جلد چین کے ساتھ تعاون کے آغاز کے لئے پٴْر عزم ہے، وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونکیشن نے وزارت منصوبہ بندی و ترقی سے سی پیک منصوبہ کے فریم ورک کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کی منظوری دینے کی سفارش کی ہے۔

(جاری ہے)

سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق متعلقہ وزارت نے آٹی ٹی کے شعبے کو سی پیک منصوبہ کا ساتواں ستون اور لونگ ٹرم پلان کا حصہ قرار دیا ہے جس میں آرٹفیشل انٹلجنس،کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ربوٹکس، ای گورننس اور ٹیکنالوجی پارکس کے شعبوں میں تعاون فروغ دیا جائے گا، اسی سلسلے میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے آئی ٹی کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے وزارتِ منصوبہ بندی سے استفسار کیا ہے۔