دُبئی کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا پاکستانی اپنے افغانی ساتھیوں سمیت گرفتار

عدالت کی جانب سے دورانِ واردات ایک ملازم کو خنجر گھونپنے پر تمام ملزمان کو دس، دس سال قید کی سزا سُنا دی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 9 دسمبر 2019 16:56

دُبئی کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا پاکستانی اپنے افغانی ساتھیوں ..
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9دسمبر 2019ء) دُبئی کی مقامی عدالت نے ڈکیتی کی واردات کرنے اور اس دوران ایک بھارتی ملازم کو شدید زخمی کرنے پر پاکستانی ملزم سمیت چار ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سُنا دی ہے اور ڈی پورٹ کیے جانے کا حکم بھی سُنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ جرائم پیشہ گینگ جو ایک پاکستانی اور چار افغانی باشندوں پر مشتمل تھا، اس نے نائف کے علاقے میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں آدھی رات کو داخل ہو گئے، جو کہ ایک کمپنی کے سٹور رُوم میں کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔

ملزمان نے وہاں سے 24 ہزار درہم کی چاندی کی تاریں چُرائیں، اور اس دوران مزاحمت پر کمپنی کے 53 سالہ بھارتی ملازم کو بھی سینے میں خنجر گھونپ کر شدید زخمی کر دیا۔ متاثرہ شخص نے بتایا کہ آدھی رات کو کسی نے اپارٹمنٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔

(جاری ہے)

جونہی اس نے دروازہ کھولا کچھ لوگوں نے اس پر حملہ کر دیا اور ایک شخص نے اس کی چیخ و پُکار کی آواز دبانے کے لیے اُس کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا۔

پھر انہوں نے مجھ پر خنجر سے میرے سینے اور گردن پر وار کیا۔ جب میں درد کے مارے زمین پر گر گیااور ایک بار کھڑا ہونے کی کوشش کی تو انہوں نے ایک بار پھر مجھ پر خنجر پر وار کرنے کی کوشش کی مگر میں نے خنجر ہاتھ میں پکڑ لیا۔ اس کے بعد میں بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ملزمان جاتے جاتے اپنے ساتھ سونے کی ایک انگوٹھی اور 13 سو درہم کی نقد رقم بھی لے گئے تھے۔ تھوڑی دیر بعد جب ایک شخص نے اپارٹمنٹ کا دروازہ کھُلا دیکھا تو پولیس کو اطلاع کر دی جس کے بعد طبی امداد کا عملہ بھی وہاں پہنچ گیا۔ جنہوں نے متاثرہ شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں کئی دِنوں تک حالت نازک رہنے کے بعد بالآخر اُس کی جان بچ گئی۔ ملزمان کو فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق دیا گیا ہے۔