سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

سرکاری و نجی اداروں میں 24 سے 31 دسمبر تک تعطیلات ہوں گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 9 دسمبر 2019 16:59

سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9دسمبر2019ء) سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات شیڈول کے مطابق 24 سے 31 دسمبر تک ہو گی۔جب کہ یکم جنوری سے سکولوں میں حاضری ہو گی۔پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند رہیں گے۔تعطیلات میں دھند یا سردی میں اضافے کے باعث چھٹیوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے کیونکہ گذشتہ برس بھی دھند اور سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے باعث حکومت کی جانب سے چھٹیوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

جب کہ دوسری جانب صوبہ خیبرپختونخوا کے کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر 2019 سے شروع ہوں گی۔ محکمہ ہایئر ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے صوبہ خیبرپختونخوا کے کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق صوبہ کے میدانی علاقوں میں واقع تمام سرکاری و نجی کالجز موسم سرما کی تعطیلات کے باعث 25 دسمبر 2019 سے 31 /دسمبر2019 تک سات روز کے لئے بندرہیں گے جبکہ سرداوربرفباری والے علاقوں میں واقع کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات 25 /دسمبر2019 سے شروع ہوجائیں گی جو اگلے سال 23 فروری تک بندرہیں گے.واضح رہے وفاقی حکومت نے آئندہ سال 2020 ء کے لیے قومی ایام، مذہبی تہواروں اور اختیاری تعطیلات کا سالانہ کیلیںڈر جاری کر دیا ہے جس کے مطابق آئندہ سال قریباََ 15 عام تعطیلات ہوں گی۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری سرکلر کے مطابق سال 2020ء کے دوران عید الطفر اور عیدالضحیٰ پر تین تین تعطیلات ہوں گی۔ عید الفطر اور عید الحضی کی تعطیلات میں کوئی رد وبدل چاند کی رویت کے حوالے سے کیا جا سکتا ہے۔سرکلر کے مطابق 5 فروری ، 23 مارچ اور یکم مئی پر ایک دن کی عام تعطیل ہو گی۔ عیدلفطر پر 25،26، اور 27 مئی کی تین تعطیل ہوں گی۔چاند کی رویت سے اس میں رود بدل کیا جا سکے گا۔ اسی طرح عید الضحی پر 31جولائی ، یکم اور 2 اگست کی تین تین چھٹیاں ہوں گی جب کہ 14 اگست کو عام تعطیل ہوگی۔