وہاڑی کے تھانہ دانیوال کی حدود میں رواں ہفتے موٹر سائیکل چوری کی دو وارداتیں

اسی علاقے میں اللہ دتہ نامی مزدور کو ڈاکوؤں نے روک کر اس کا قیمتی موبائل اور جیب میں موجود رقم بھی لُوٹ لی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 9 دسمبر 2019 17:09

وہاڑی کے تھانہ دانیوال کی حدود میں رواں ہفتے موٹر سائیکل چوری کی دو ..
وہاڑی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9دسمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ) تھانہ دانیوال کی حدود جی بلاک میں رواں ہفتہ کے دوران گلی میں کھڑے دوموٹرسائیکل چورلے اڑے۔نان شاپ پرکام کرنے والے اللہ دتہ کوڈاکووٴں نے لوٹ لیا۔پولیس تھانہ دانیوال نے غفلت کی چادراوڑھ لی۔واقعات کے مطابق پولیس تھانہ دانیوال کی حدودمیں جرائم پیشہ عناصرایک بارپھرسرگرم ہوگئے۔

چندروزقبل جی بلاک کی ایک گلی میں ہی وہاں کے رہائشی ظہیراحمدکی ہنڈا125موٹرسائیکل سرشام ہی چوری کرلی گئی، اب دو دِن قبل برائلرفروش نویدطالب اپنانیوموٹرگھرکے باہرکھڑی کرکے گھرمیں داخل ہواجب تقریباًدس منٹ کے بعدباہرآیاتو موٹرسائیکل غائب تھا۔فوری طورپرہمسایہ کے گھرمیں لگے سی سی ٹی کیمرہ کی ریکارڈنگ چیک کی گئی تودوموٹرسائیکل سوارچورموٹرسائیکل چراکر لے جاتے دکھائی دیئے جبکہ دورات قبل مقامی نان شاپ پرکام کرنے والااللہ دتہ نامی مزدوراسی گلی کے ایک گھرمیں مغرب کے بعدنان دینے کیلئے آیاتومبینہ طورپردوموٹرسائیکل سوارڈاکووٴں نے گن پوائنٹ پراس کوروک کراس کاقیمتی موبائل فون جیب میں موجوددوہزارروپے سے زائدرقم چھین لی اورشورمچانے کی صورت میں جان سے ماردینے کی دھمکی دیتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیوپولیس15پراطلاع کے باوجودتینوں واقعات میں پولیس تاخیرسے پہنچی تینوں واقعات کے ملزم تاحال پولیس ٹریس کرنے میں ناکام ہے جبکہ شہری عدم تحفظ کاشکارہیں شہریوں نے آرپی اوملتان اورڈی پی اوسے مطالبہ کیاہے کہ عوام کے مال وجان کاتحفظ یقینی بنایاجائے اورواقعات میں ملوث ملزمان کوٹریس کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :