سپر ٹینڈنگ انجینئر آئیسکو آپریشن سر کل جہلم نے کھلی کچہری لگا کر عوام کے مسائل سن کر ان کو ریلیف دینے کے لیے موقع پر احکامات جاری کئے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 9 دسمبر 2019 17:29

سپر ٹینڈنگ انجینئر آئیسکو آپریشن سر کل جہلم نے کھلی کچہری لگا کر عوام ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سپر ٹینڈنگ انجینئر آئیسکو آپریشن سر کل جہلم محمد اسلم خان نے منسٹری آف انرجی (پاور ڈویژن ) اسلام آباداور چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو شاہد اقبال چوہدری کی ہدایات پردینہ سب ڈویژن ، دینہ میں کھلی کچہری لگائی اس موقع پر ایکسین آئیسکو اور ایس ڈی او سب ڈویژن نمبر 1،2دینہ کے علاوہ ان سب ڈویژن کا سٹاف موجود تھا جبکہ سائلین کی کثیر تعداد موجود تھی جن کی ایس ای شکایات سنی اور افسران کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر محکمہ سے کرپشن اور چوری کو ختم کرنا ہے اس لئے تمام آئیسکو کے صارفین ہماری اس ضمن میں معاونت کریں اور کسی سے بھی ان کو کوئی بھی شکایت ہے تو وہ میرے دفتر آئیں انشاء اللہ قانون کے مطابق محکمہ کے ملازمین کے خلاف کاروائی ہو گی جبکہ تمام لوگ مل کر اس نیک مقصد میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :