وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے

ہارٹ آف ایشیاء استنبول عمل کانفرنس میں باہمی تعاون اور فلاحی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائیگا

پیر 9 دسمبر 2019 18:48

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے۔استنبول ہوائی اڈے پر ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی اور سفارتخانے کے سینیئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی استنبول میں منعقدہ 14 ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس(ہارٹ آف ایشیا) میں رکت کریں گے،وزیر خارجہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے ، ہارٹ آف ایشیاء استنبول عمل کانفرنس میں باہمی تعاون اور فلاحی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو اور افغانستان کے وزیر خارجہ ادریس زمان کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔،ہارٹ آف ایشیا استنبول عمل پر مبنی پہلی کانفرنس 2011 میں استنبول میں افغانستان کے متعلق منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں 14 ممالک ؛پاکستان، ترکی افغانستان، آذربائیجان، چین، ہند، ایران، قزاقستان، قرغیزستان، روس، سعودی عرب ، تاجکستان ، ترکمنستان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔