پی ایم اے کے انتخابات 2020,2021 جس میں ضلع کے تمام ڈاکٹرزآج اپنا رائے حق دہی کا پی ایم اے ہاوٴس میں استعمال کریں گے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 9 دسمبر 2019 17:52

پی ایم اے کے انتخابات 2020,2021 جس میں ضلع کے تمام ڈاکٹرزآج اپنا رائے حق ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) پی ایم اے کے انتخابات 2020,2021 جس میں ضلع کے تمام ڈاکٹرزآج اپنا رائے حق دہی کا پی ایم اے ہاوٴس میں استعمال کریں گے تفصیلات کے مطابق چیئر مین الیکشن کمشن پی ایم اے ڈاکٹر امجد حسین ممبران ڈاکٹر شبیر اختر ،ڈاکٹر آمنہ پرویز ،الیکشن کمشن پی ڈی خان میں ممبران ڈاکٹر مختار مرزا اور ڈاکٹر شفیق کھوکھر ہونگے جبکہ ان انتخابات میں 665ڈاکٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے اور یہ انتخابات 8دسمبر 2019کو پی ایم اے ہاوٴس جہلم اور پنڈدادنخان میں منعقد ہونگے پی ایم اے کے انتخابات 2020,2021 میں ڈاکٹر عمل گروپ جس کی قیادت صدر پی ایم اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن اور ڈاکٹر ز پیس پینل کی قیادت ڈاکٹر تفسیر گوندل کر رہے ہیں دونوں گروپوں نے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹرز عمل گروپ کی جانب سے صدر کے لیے ڈاکٹر حفیظ الرحمن جبکہ ڈاکٹر تفسیرگوندل ڈاکٹرز پیس پینل کی طرف سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں اسی طرح سینئر وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر ارشد علی تنیو کا مقابلہ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز جنرل سیکرٹری کے لیے ڈاکٹر شیباء اکرم ہاشمی کا مقابلہ ڈاکٹر باسط الطاف جوائنٹ سیکرٹری کے لیے ڈاکٹر ارشد غنی کا مقابلہ ڈاکٹر سویرا بخاری ،کلینیکل سیکرٹری کے لیے ڈاکٹر عدنان نجب کا مقابلہ ڈاکٹر فواد مجید چوہدری ،فنانس سیکرٹری کے لیے ڈاکٹر عامر سلطان کا مقابلہ ڈاکٹر طاہر عتیق چغتائی جبکہ انفارمیشن سیکرٹری کے لیے ڈاکٹر ذیشان صدیق کا مقابلہ ڈاکٹر عثمان شاہد سے ہوگا اسی طرح پراوینشل کونسلرز کے لیے ڈاکٹر عباس علی،ڈاکٹر ابوذر اعظم ،ڈاکٹر ہارون علی وائیں،ڈاکٹر میجر عذراء پروین ،ڈاکٹر مشتاق احمد،ڈاکٹرنصیر احمد ،ڈاکٹر ساجد علی ڈوگہ کا مقابلہ ڈاکٹر جواد احمد ،ڈاکٹر مائرہ گل ،ڈاکٹر مدثر ذوالفقار،ڈاکٹر ثمن احمد ،ڈاکٹر عظمی مظہر ،ڈاکٹر وحید کامران ،ڈاکٹر ذوالفقار علی کے ساتھ ہوگا اسی طرح سینٹرل کونسلرز کے لیے ڈاکٹر غلام احمد ،ڈاکٹر حرا احمد ،ڈاکٹر روداب عرفان مجید ،ڈاکٹرسید انور ،ڈاکٹر سرمد حفیظ ،ڈاکٹر شاہدہ ارشد ،ڈاکٹر توقیر ارشد کا مقابلہ ڈاکٹر عبیر قمر ،ڈاکٹر عبداللہ گوندل ،ڈاکٹر علی حیدر چوہدری ،ڈاکٹرفہیم العزیز منہاس ،ڈاکٹر محمد طاہر،ڈاکٹر شہناز شاہد ،ڈاکٹر عمیر طارق مرزا اسی طرح ایگزیکٹو ممبران کے لیے ڈاکٹر عتیق الرحمن،ڈاکٹرفرحان بشیر ،ڈاکٹر منیر اعظم ،ڈاکٹر نوشیرواں اعظم ،ڈاکٹر سید زبیر یونس ،ڈاکٹر طارق محمود ،ڈاکٹر ظہور الحق کیانی کا مقابلہ ڈاکٹر عبد الغفور ملک ،ڈاکٹر عبدالمجید چوہدری،ڈاکٹر اعجاز احمد شیخ،ڈاکٹر محمد ارشد کیپٹن،ڈاکٹرمحمد قاسم،ڈاکٹر ریاض احمد قمر میجر ،ڈاکٹرشاہد تنویر ان انتخابات میں ایک دوسرے کے مقابل ہیں جبکہ ڈاکٹرز عمل گروپ اور ڈاکٹرز پیس پینل کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے ۔