سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے دوران سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا تذکرہ

سڑکوں پر رش کے باعث وکیل نہیں پہنچ سکا تو کوئی بات نہیں، عدالت مقدمہ کو بعد میں سن لے گی، نامزد چیف جسٹس گلزار احمد

پیر 9 دسمبر 2019 20:45

سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے دوران سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے دوران نامزد چیف جسٹس گلزار احمد نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مہمان کرکٹ ٹیم کی آمد کے باعث سڑکوں پررش ہے وکیل نہیں پہنچ سکا توکوئی بات نہیں۔عدالت مقدمہ کوبعد میں سن لے گی۔

(جاری ہے)

پیرکوایک مقدمہ کی سماعت کے دوران بنچ کو عدالتی عملہ کی جانب سے بتایا گیاکہ ایک مقدمہ میں متعلقہ وکیل ٹریفک زیادہ ہونے کے باعث عدالت نہیں پہنچ سکا ہے لیکن انہوں نے اطلاع بھجوائی ہے کہ وہ ٹریفک میں بری طرح پھنسنے کے باعث تاخیر سے پہنچ کرعدالت میں پیش ہوں گے جس پر فاضل جج کا کہنا تھا کہ کوئی بات نہیں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کے باعث سڑکوں پر رش ہے، اگرکسی وکیل کی آمد میں تاخیر ہوئی ہے تو ہم بعد میں کیس سن لیں گے۔