سینیٹر سرفراز بگٹی نے بچی کے اغواء کے معاملے پر سیشن عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرلی

پیر 9 دسمبر 2019 20:45

سینیٹر سرفراز بگٹی نے بچی کے اغواء کے معاملے پر سیشن عدالت سے عبوری ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) سابق وزیر داخلہ بلوچستان سینیٹر سرفراز بگٹی نے بچی کے اغواء کے معاملے پر سیشن عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرلی استغاثہ کے مطابق سیشن عدالت کے جج آفتاب لون نے کیس کی سماعت کی سینیٹر سرفراز بگٹی اور انکے وکیل کامران مرتضی ایڈوکیٹ، نور جان بلیدی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں اور عدالت نے سینیٹر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی عدالت نے کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی گئی واضح رہے کہ کمسن بچی ماریہ کو زبردستی ساتھ لے جانے کے خلاف اہل خانہ نے سینیٹر سرفراز بگٹی اور بچی کے والد توکلی بگٹی کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی۔

متعلقہ عنوان :