Live Updates

عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں،فردوس عاشق

جنہیں پاکستان کے عوام نے مائنس کیا وہ سازشوں کے ذریعے خود کو دوبارہ قابل قبول بنانے کے لئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں،معاون خصوصی

پیر 9 دسمبر 2019 21:13

عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں،فردوس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعواننے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں۔ جنہیں پاکستان کے عوام نے مائنس کیا ہے، وہ سازشوں کے ذریعے خود کو دوبارہ قابل قبول بنانے کے لئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں۔

سازشیوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ وہ پاکستان کی سیاست سے مائنس ہوچکے ہیں۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ اس وقت سیاسی محاذ پر دو نظریات کا ٹکراؤ چل رہا ہے۔ ایک نظریہ قومی دولت لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر جائیدادیں اور محلات تعمیر کرنے والوں کا ہے جب کہ دوسرا نظریہ عمران خان کا ہے جو قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کرنے کے مشن پر کاربند ہیں۔

(جاری ہے)

انشائ اللہ عمران خان قومی دولت کی برآمدگی کی جدوجہد میں کامیاب و کامران ہوں گے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کرپشن سے اپنی دولت کو پلس کرنے والے اب مائنس کا شور مچانے کے بجائے قوم کو لوٹی گئی دولت واپس کردیں، (ن) لیگی قیادت عجب کرپشن کی غضب داستانوں کے مفرور ہیں۔ پاکستان میں سیاسی احتجاج ٹھیکے پر ان کے رہبر مولانا فضل الرحمان اور ہمنواؤں کے سپرد ہے۔ ‘‘دولت اور خود کو بچاؤ پلانز’’ اور سازشیں ناکامی سے دوچار ہیں۔ اب انہیں سیاست سے کنارہ کشی کرنے کا پلان اختیار کرنا چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات