Live Updates

کرپشن ملکی ترقی اور خوشحالی میں بڑی رکاوٹ، جھوٹ کا دوسرا نام ہے،چوہدری سرور

پیر 9 دسمبر 2019 21:28

کرپشن ملکی ترقی اور خوشحالی میں بڑی رکاوٹ، جھوٹ کا دوسرا نام ہے،چوہدری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کرپشن ملکی ترقی اور خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ اور جھوٹ کا دوسرا نام ہے، وزیر اعظم عمران خان نے انسداد بدعنوانی کے تمام اداروں کو آزاد اور خود مختار بنا دیا۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کہا کرپشن کی ہر جگہ ملامت اور مذمت ناگزیر ہے، اخلاقی پستی دراصل معاشی کرپشن کی بنیاد ہوتی ہے، ہمیں ہر سطح اور ہر شعبے میں کرپشن کے ناسور سے جان چھڑوانی ہے۔چودھری سرور کا کہنا تھا ہماری حکومت کی کرپشن پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے، ہم ملک سے کرپشن کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں، آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم کرپشن کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات