دیدار ملتانی کو پے درپے پریشانیوں کا سامنا

پیر 9 دسمبر 2019 21:28

دیدار ملتانی کو پے درپے پریشانیوں کا سامنا
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) اسٹیج اداکارہ دیدار ملتانی کو پے درپے پریشانیوں کا سامنا ،آن لائن کے مطابق ملتان سے لاہور کوچ کرنے والی اداکارہ دیدار ملتانی کو سٹیج پر خاطر کواہ کامیابی نہ ملنے کے بعد ایک اور پریشانی کا سامنا،کسی نے فیس بک پر اپنے آئی ڈیBest of Asad کے نام سے پیج بنا کر اس پر دیدار ملتانی کی تصاویر لگا کر رشتہ دستیاب کا اشتہار لگا دیا ہے جس سے دیدار ملتانی کے جاننے والوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں ۔

(جاری ہے)

شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ دیدار ملتانی کو اس آئی ڈے کے مالک کے خلاف سائبرکرائم میں جانا چاہیئے کیونکہ اس طرح کی پوسٹس سے دیدار ملتانی کا فنی کیرئیر خطرے میں پڑ چکاہے اور اس کی سبکی ہو رہی ہے جب اس بارے میں دیدا رملتانی کا موقف لینے کے لیئے رابطہ کیا گیا تو ان کا موبائل نمبر بند ملا،