طنز و مزاح کے کردار اد اکرنے میں زیادہ مزہ آتا ہی: صبا پرویز

پیر 9 دسمبر 2019 21:33

طنز و مزاح کے کردار اد اکرنے میں زیادہ مزہ آتا ہی: صبا پرویز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) سینئر اداکارہ صبا پرویز نے کہا ہے کہ انسان ساری زندگی غلطیوں سے سبق حاصل کرتا رہتا ہے ، ضروری نہیں کہ آپ خود غلطی کر کے اس سے سیکھیں بلکہ آپ دوسروں کی غلطیوں سے بھی اپنی اصلاح کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صبا پرویز نے کہا کہ مجھے ٹی وی پر کام کرتے ہوئے طویل عرصہ گزر چکا ہے اور میں نے زیادہ تر سنجیدہ کردار ادا کئے ہیں لیکن مجھے طنز و مزاح کے کردار اد اکرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے ۔

میری پہچان پی ٹی وی لاہور سینٹر ہے جہاں سے میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تاہم گزشتہ کچھ سالوں سے کراچی میں مقیم ہوں اور یہاں بننے والی ڈرامہ سیریز میں اپنے حصے کا کام کر رہی ہوں ۔ صبا پرویز نے کہا کہ جب میں سمجھوں گی کہ اب مجھے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لینی چاہیے تو میں ایک لمحہ بھی تاخیر نہیں کروں گی ۔

متعلقہ عنوان :