گرفتاری کا خدشہ، قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

پیر 9 دسمبر 2019 21:48

گرفتاری کا خدشہ، قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) نیب گرفتاری کا خدشہ، سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ ضمانت قبل از گرفتاری رٹ پٹیشن پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویڑن بنچ پر مشتمل جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی عدالت نے 19 دسمبر تک قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی سید قائم علی شاہ اپنے وکیل شاہ خاور اور بیرسٹر قاسم نواز عباسی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے نیب پراسیکیوٹر بیرسٹر رضوان نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے قائم علی شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی قائم علی شاہ کی گرفتاری درکار نہیں ہیقائم علی شاہ کے خلاف صرف تفتیش جاری ہیدوران سماعت جسٹس عامر نے ریمارکس دیے کہ جب گرفتاری درکار ہو نیب بتا دے جس پر کمرہ عدالت میں سب ہنس پڑے قائم علی شاہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سولر پینل کے ٹھیکوں کے کیس میں نیب نے 3 دسمبر کو رکھا تھا وکیل نے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ قائم علی شاہ نے سمری کی منظوری دی فنڈز کی تقسیم یا ان میں خرد برد سے کوئی تعلق نہیں رہا عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔

بشارت راجہ