پاکستان 2022 ء میں آسٹریلیا کیخلاف 3 ٹیسٹ میچ کھیلے گا

پیر 9 دسمبر 2019 22:12

پاکستان 2022 ء میں آسٹریلیا کیخلاف 3 ٹیسٹ میچ کھیلے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) پاکستان 2022 میں آسٹریلیا کے خلاف دو کے بجائے تین ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے مطابق 2023 میں بھی آسٹریلیا کے ساتھ تین،تین ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچ کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا کے ساتھ اے اور انڈر نائنٹین ٹیموں کے ٹور کی بات چیت بھی چل رہی ہے، نیو ساؤتھ ویلز کے ساتھ معاہدہ کو بھی حتمی شکل دے رہے ہیں جس کے مطابق دو یا تین کھلاڑیوں کو چار سال کی اسکالرشپ ملے گی، کارکردگی میں مجموعی طور پر بہتری لانے کے لیے ضروری ہے کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ کے ساتھ مسلسل اے اور انڈر19 کے میچز ہوں۔