گوجرانوالہ، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کیلئے فائر ٹریننگ کلاس کا انعقاد

پیر 9 دسمبر 2019 22:53

گوجرانوالہ9دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) معاشرے کے ہر فرد کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے شعور و آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے سول ڈیفنس کے پلیٹ فارم سے عوام کو ہنگامی حالات میںاپنی اور دوسروں کی جانوں کو محفوظ بنانے کیلئے تربیت دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارسول ڈیفنس آفیسر سید توصیف شاہ نے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کی فائر ٹریننگ کلاس میں لیکچر میں کیا۔ اس موقع پر شرکاء کو آگ لگنے کی وجوہات اور بچاؤ کے طریقے پرآگاہی بھی دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :