Live Updates

وزیراعظم کی بہت بڑی کامیابی، خصوصی کاوشوں سے 6 ممالک نے پاکستانیوں کو لاکھوں نوکریاں دینے کیلئے اپنے دروازے کھول دیے

گزشتہ 10 ماہ کے دوران 2 لاکھ 58 ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب اور ایک لاکھ 70 ہزار متحدہ عرب امارات پہنچے جبکہ 24 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے عمان کا رخ کیا

پیر 9 دسمبر 2019 21:09

وزیراعظم کی بہت بڑی کامیابی، خصوصی کاوشوں سے 6 ممالک نے پاکستانیوں ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ، 9دسمبر 2019ء) وزیراعظم کی بہت بڑی کامیابی، خصوصی کاوشوں سے 6 ممالک نے پاکستانیوں کو لاکھوں نوکریاں دینے کیلئے اپنے دروازے کھول دیے، گزشتہ 10 ماہ کے دوران 2 لاکھ 58 ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب اور ایک لاکھ 70 ہزار متحدہ عرب امارات پہنچے جبکہ 24 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے عمان کا رخ کیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب،دبئی، قطر اور اومان سمیت دیگر اور کل 6 خلیجی نے پاکستانی افرادی قوت کے لیے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں۔

دوست ممالک نے لیبر فورس کی بھرتیوں کیلئے پاکستان کے مختص کوٹے میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے خلیجی ممالک سے قائم تعلقات میں بہتری آنے کے باعث بیرون ممالک میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کمانے کے مواقع میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ چند ماہ کے دوران روزگار کے حصول کیلئے پاکستان سے خلیجی ممالک کا رخ کرنے والوں کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا۔

گزشتہ 10 ماہ کے دوران 2 لاکھ 58 ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب اور ایک لاکھ 70 ہزار متحدہ عرب امارات پہنچے جبکہ 24 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے اومان کا رخ کیا۔ اس کے علاوہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے دیگر خلیجی ممالک کا رخ بھی کیا ہے۔ خلیجی ممالک میں پاکستانی لیبرفورس کا کوٹہ بڑھوانے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پارپاکستانیز زلفی بخاری نے بھی خصوصی کردارادا کیا ہے۔

زلفی بخاری نے سعودی عرب، قطر اور دبئی کے ہنگامی دورے کئے۔ زلفی بخاری کی درخواست پر سعودی عرب نے اربوں ڈالرز کے منصوبے نیو طائف سٹی کی تعمیر میں پاکستانی افرادی قوت بڑھانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ طائف سٹی سمیت دیگر منصوبوں کیلئے بھی مختص پاکستان کے کوٹہ میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان اور دبئی کے درمیان افرادی قوت کا ڈیٹا بیس جوڑنے کا معاہدہ بھی کیا گیا ہے۔ جبکہ قطر ورلڈکپ 2022 کی تیاریوں کیلئے پاکستانی افرادی قوت حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات