پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹری پینل اور براڈ کاسٹ پلان تیار
رمیز راجہ، روشان ابے سنگھے ، رسل آرنلڈ، ڈینی موریسن اور بازید خان کمنٹری پینل کا حصہ ہونگے ایسا لگ رہا ہے جیسے ایک بار پھر پیڈ پہن کر میدان میں اترنے والا ہوں ، رمیز راجہ ہم سب کے لیے یہ جشن منانے کا وقت ہے، بازید خان /پاکستان میں کرکٹ سے محبت کرنیوالی عوام بستی ہے، یہاں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر پرجوش ہوں، رسل آرنلڈ
منگل 10 دسمبر 2019 00:24
(جاری ہے)
سابق قومی کرکٹر رمیز راجہ،رسل آرنلڈ، روشان ابے سنگھے،ڈینی موریسن اور بازید خان بطور کمنٹیٹر سیریز کے دوران میدان میں ہر لمحہ بدلتی صورتحال پر تبصرہ کریں گے۔
آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ میں شامل دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کو دنیابھر کے مداحوں تک پہنچانے کیلئے انتہائی پیشہ ور سٹاف بھی براڈ کاسٹ کریو میں شامل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15دسمبر تک پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی جبکہ دوسرا 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ دس سال بعد ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر بہت پرجوش ہوں، خوشی ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو ایک دہائی کے بعد اپنے ملک میں ٹیسٹ کرکٹ میچ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہی کھیل کی پہچان ہے مگر بدقسمتی سے طویل فارمیٹ کی کرکٹ کی پاکستان واپسی میں بھی ایک طویل عرصہ لگا۔ رمیز راجہ نے کہا کہ جو گزرگیا وہ ماضی ہوگیا اور اب ہم ایک نئی شروعات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا دس قبل پیش آنیوالے واقعہ کی پاکستان کو اس قدر بھاری قیمت اٹھانا پڑیگی۔رمیز راجہ نے کہا کہ یہ لمحات میرے لئے ایسے ہی ہیں جیسے میں ایک بار پھر پیڈ پہن کر میدان میں اترنے والا ہوں ۔ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر مسرور سابق کرکٹر بازید خان نے کہا کہ یقین نہیں آرہا کہ بیس منٹ کی ڈرائیو پر ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ میچ کھیلنے والی ٹیم سری لنکا ہے۔بازید خان نے کہا کہ امپائرز کی جانب سے ایک بار پھر پلے کی پکار کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے جشن منانے کا وقت ہے۔سابق سری لنکن کرکٹ رسل آرنلڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار میرے پسندیدہ ممالک میں ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ سے محبت کرنے والی عوام بستی ہے، یہاں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پربہت پرجوش ہوں۔راولپنڈی اور کراچی میں شیڈول 2 ٹیسٹ میچز کوایشیاء ، مڈل ایسٹ اور یوکے میں سونی اور ٹین چینلز جبکہ آسٹریلیا میں فوکس سپورٹس نشر کرے گا۔ کینیڈا میں ڈی اے زی این ، کیریبین میں ٹین کرکٹ اور سب سہاران افریقہ میں سپرسپورٹس پر براہ راست میچز دیکھے جاسکیں گے۔ شائقین کرکٹ ملائیشیا میں آسٹرو، شمالی امریکہ میں وِلوجبکہ پاکستان میں ٹین اسپورٹس اور پی ٹی وی پر میچز دیکھ سکتے ہیں۔یہ میچز www.sonyliv.com پر بھی لائیو اسٹریم کیے جائیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
-
بابر اعظم نے ٹیم بانڈنگ کے حوالے سے غلط تاثر کو مسترد کردیا
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.