40ہزار روپے کے پریمیم انعامی بانڈزکی گیارہویں قرعہ اندازی 10 دسمبر کوہوگی

پیر 9 دسمبر 2019 22:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) علاقائی نظامت قومی بچت کے زیراہتمام 40000/- روپے مالیت کے پریمیم انعامی بانڈز (رجسٹرڈ) کی گیارہویں قرعہ اندازی مورخہ 10-12-2019ء بروز منگل کو محترمہ ماہ جبین پرنسپل اسلامیہ گرلز کالج کوئٹہ کی زیرصدارت اسٹیٹ بینک آف پاکستان کوئٹہ کی عمارت میں صبح نو بجے منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

جس میں قرعہ اندازی کے ذریعے کل 664 انعامات نکالے جائیں گے۔ پہلا انعام 80,000,000/- روپے (ایک انعام)، دوسرا انعام 30,000,000/- روپے (تین انعام) تیسرا انعام 500,000/- روپے (660) انعامات ہیں ۔ عوام الناس سے شرکت کی گزارش ہے۔