حکومت کے 3 سینئرارکان نے وزیر اعظم بننے کے لیے شیر وانی سلوا لی ہے: سابق وزیر داخلہ احسن اقبال

یہ ارکان ہم سے مکمل رابطے میں ہیں اور حکومتی بینچوں پر پیچھے کی نشستوں پر براجمان ہوتے ہیں: احسن اقبال

Usama Ch اسامہ چوہدری پیر 9 دسمبر 2019 22:52

حکومت کے 3 سینئرارکان نے وزیر اعظم بننے کے لیے شیر وانی سلوا لی ہے: سابق ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 09 دسمبر2019) : سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کے 3 ارکان نے وزیر اعظم بننے کے لیے شیر وانی سلوا لی ہے۔ حکومت کےکچھ سینئر اراکین ایسے ہیں جن کو اس بات کا پتہ چل گیا ہے کہ ملک اب بند گلی میں پہنچ چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت میں تین ارکان ایسے ہیں جنھوں نے وزیر اعظم بننے کے لیے اپنی اپنی شیر وانیاں سلوا لی ہیں ۔

 انھوں نے کہا ہے کہ  حکومت کےکچھ سینئر اراکین ایسے ہیں جن کو اس بات کا پتہ چل گیا ہے کہ ملک اب بند گلی میں پہنچ چکا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ وہ اراکین اپوزیشن سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انکا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن انکا ساتھ دے تو وہ متبال کے طور پر سامنےآسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انکا کہنا ہے کہ ابھی یہ بات نہیں بتاوں گا کہ وہ ارکان کون ہیں۔

 وہ ارکان ہم سے مکمل رابطے میں ہیں اور حکومتی بینچوں پر پیچھے کی نشستوں پر براجمان ہوتے ہیں اور انکو حکومتی ارکان سے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ جب ہی وہ کوئی قراردار پیش کرتے ہیں تو حکومتی مشیرجو کہ ووٹ لے کر پرلیمان میں نہیں آئے،انکی جانب سے اسے ویٹو کر دیا جاتا ہے۔ یہ وہ ارکان ہیں جو کہ نیازی صاحب سے خاص لوگ ہیں اور وہ اسکی طاقت رکھتے ہیں ۔جب حکومتی مشیرانکی کہی کوئی بات کو نہیں مانتے تو وہ سپیکر ڈائس سے بہت زیادہ شرمندہ ہو کرواپس آتے ہیں اورانکو اس بات پر حکومت کے خاص لوگوں سے بہت زیادہ اختلافات ہیں۔

متعلقہ عنوان :