نائیجیریا کی فوج نے بوکو حرام سے 31 افراد کو ریسکیو آپریشن کر کے بچا لیا

پیر 9 دسمبر 2019 23:40

نائیجیریا کی فوج نے بوکو حرام سے 31 افراد کو ریسکیو آپریشن کر کے بچا ..
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) نائیجیریا کی فوج نے شمال مشرقی بورنو ریاست میں بوکو حرام سی31 افراد کو ریسکیو اپریشن کر کے بچالیا۔

(جاری ہے)

نائیجیریا فوج کے ترجمان کرنل امینو الیاسو نے بتایا ہے کہ فوج نے امدادی کارروائی کے دوران مانٹری، مالم مساری اور گبچاری گاوں سی14خواتین اور 17 بچوں کو ریسکیو آپریشن کر کے بچالیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردی سے ایک دہائی کے دوران تقریباً 30,000 سے زیادہ افراد ہلاک اور 30 لاکھ کے قریب افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :