Live Updates

حکومت نے اورنج لائن ٹرین کو بجلی پر چلانے کا فیصلہ کرلیا

لیسکو 108میگا واٹ بجلی 13روپے فی یونٹ کے حساب سے فراہم کریں گی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 10 دسمبر 2019 10:34

حکومت نے اورنج لائن ٹرین کو بجلی پر چلانے کا فیصلہ کرلیا
لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ، 10دسمبر 2019ء ) تحریک انصاف کی حکومت نے اورنج لائن ٹرین کو بجلی پر چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اورنج لائن ٹرین کو بجلی پر چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس سے خزانہ کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بجلی کی ترسیل کے مسائل پیش آسکتے ہیں۔نجی ٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ میٹرو ٹرین کو بجلی پر چلانے کیلئے ٹریک پر بھی پاور ہاوٴسز بنائے گئے ہیں۔

یو ای ٹی اور ملتان روڈ میٹرو بس سٹیشن پر 54میگا واٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میٹرو ٹرین کو 108 میگا واٹ بجلی 24گھنٹے فراہم کی جائے گی جس سے قومی خزانہ کو بھاری نقصان پہنچے گا۔تاہم شہریوں کو بھی بجلی کی فراہمی میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ میٹرو ٹرین کو ماہانی ایک ارب 10کروڑ روپے بل کی مد میں ادا کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

لیسکو بجلی کو 13روپے فی یونٹ کے حساب سے فراہم کرے گا۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کو بجلی کی فراہمی سے عوام کو دی جانے والی بجلی پر فرق نہیں پڑے گا۔یاد رہے لاہور کے میگا پراجیکٹ اورنج لائن ٹرین کو آج آزمائشی طور پر چلایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی منظوری کے بعد ٹرین کی آزمائشی رنگ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ ڈیرگوجراں سے روانہ ہونے والی اورنج لائن ٹرین جب اپنے آخری اسٹیشن علی ٹائون ٹھوکر نیاز بیگ پہنچے گی تو وہاں سرکاری سطح پر ٹرین کی افتتاحی تقریب منقعد کی جائے گی جبکہ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن نے اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی رنگ سے ایک روز قبل ہی جی پی او چوک پر ٹرین کی افتتاحی تقریب منعقد کی جس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوں ارکین قومی و صوبائی اسمبلی ٹکٹ ہولڈرو اور ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات