اغوکاروں نے دعا منگی کے اہلخانہ سے اٹلی کے نمبر سے رابطہ کیا
اہلخانہ کو دعا کے وائس میسج بھی بنا کر بھیجے گئے، دعا منگی کیس میں مزید تفصیلات سامنے آ گئیں
مقدس فاروق اعوان منگل 10 دسمبر 2019 11:08
(جاری ہے)
دعا کے والد پولیس کا تاوان ادائیگی کی جگہ ڈیفینس بتاتے رہے،تاوان کی ادائیگی ممکنہ طور پر ڈرگ روڈ کالونی میں روڈ پر ادا کی گئی۔
اغواکاروں کی جانب سے دعا پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ دعا منگی اغوا کیس میں گذشتہ روز اہم پیش رفت سامنے آئی تھی، تفتیشی اداروں نے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے دو مشتبہ افراد کو تفتیشی اداروں نے حراست میں لیا، جنھیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ اغوا کاروں کا پولیس پر حملے کا بھی انکشاف ہوا تھا، ہائی ٹیک اغوا کاروں نے تین دن پہلے تھانہ عزیز بھٹی کی حدود میں پولیس اہل کاروں پر فائرنگ کی تھی، پولیس ذرائع کے مطابق عزیز بھٹی واقعے اور ڈیفنس میں حارث پر حملے میں ایک ہی پستول استعمال ہوا۔ تاوان کی وصولی کے لیے دعا منگی کو اغوا کرنے کے کیس میں یہ ایک نیا موڑ ہے، عزیز بھٹی اور ڈیفنس میں استعمال ہونے والی گولیوں کے خول میچ کر گئے ہیں، اور اب دو مشتبہ افراد بھی حراست میں لے لیے گئے ہیں، تاہم اغوا کے بعد دعا منگی کو کہاں رکھا گیا، تاوان کے لیے کتنی رقم ادا کی گئی، یہ سوال ابھی تک جواب طلب ہیں۔ذرائع کے مطابق تاوان کی رقم سائوتھ زون میں مسجد کے قریب ادا کی گئی تھی، اہل خانہ نے پولیس سمیت کسی ادارے کو اعتماد میں نہیں لیا۔مزید اہم خبریں
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.